پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبداللہ بہار کی غزلیں — Abdullah Bahar Ghazals

عبداللہ بہار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آپ رسوا ہوئے زمانے میں (غزل)

آپ رسوا ہوئے زمانے میں

اک ذرا آئینہ دکھانے میں

وہ کسی سے بھی ڈر نہیں سکتا

حق پہ چلتا ہے جو زمانے میں

تو نے پرکھا بھی ہے کبھی اس کو

کتنے جوہر ہیں اس دوانے میں

پاس رکھنا ہے کچھ انا کا بھی

یہ قباحت ہے سر جھکانے میں

قہر چاروں طرف برستا ہے

اک ذرا اس کے روٹھ جانے میں

ظلم پر بڑھ کے احتجاج کرو

چھپ کے بیٹھو نہ آشیانے میں

تبصرے تذکرے سیاست کے

میر و غالب کے آستانہ میں

ہو نہ ہو یہ بہارؔ سازش ہے

زیر لب ان کے مسکرانے میں

سینے میں سانس آنکھوں میں جب تک کے دم رہے (غزل)

سینے میں سانس آنکھوں میں جب تک کے دم رہے

باطل کے سامنے نہ مرا سر یہ خم رہے

موسم بھی دل فریب ہے ماحول بھی حسین

لگ جا گلے کہ کچھ تو وفا کا بھرم رہے

کردار پر نہ اپنے کبھی حرف آ سکا

دشمن کی محفلوں میں بھی ہم محترم رہے

ویسے تو یہ جہان فسانوں کا ڈھیر ہے

لیکن فسانے اپنے بہت ہی اہم رہے

ہم نے ہر ایک مسئلہ حل کر لیا مگر

باقی بہارؔ زلف کے بس پیچ و خم رہے

مزید غزلیں از عبداللہ بہار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں