علی مان اذفر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہجر کے غم میں کھا کے لاتا ہوں (غزل)
ہجر کے غم میں کھا کے لاتا ہوں
خواب اپنے منا کے لاتا ہوں
سچ کی حدت سے کام لیتے ہو
جھوٹ کو میں بلا کے لاتا ہوں
کیا کہا چاند چاہیے بیٹھو
آج وہ بھی چرا کے لاتا ہوں
خواب میں جو وہ ساتھ ہوتی ہے
اس کو دلہن بنا کے لاتا ہوں
کیا تمہیں تحفہ چاہیے ٹھہرو
ہاتھوں پر سر سجا کے لاتا ہوں
عشق مجھ پر اثر نہیں کرتا
روز اس کو گھما کے لاتا ہوں
اس محبت پہ تم یقیں کر لو
حکم سارے خدا کے لاتا ہوں
ڈوب جاتا ہے کیوں یہاں ہر بار
راز میں نا خدا کے لاتا ہوں
کچھ اثر ہوتا ہی نہیں اس پر
شعر کتنے بنا کے لاتا ہوں
اپنے ہاتھوں سے سونپنا مجھ کو
اپنے غم کو منا کے لاتا ہوں
روٹھ کر اس نے جتایا بھی نہیں (غزل)
روٹھ کر اس نے جتایا بھی نہیں
کیوں ہے وہ برہم بتایا بھی نہیں
چل دیا وہ بزم ماتم چھوڑ کر
حال دل اپنا سنایا بھی نہیں
کیوں خزاں نے گھیر رکھی ہے بہار
پنچھی کوئی چہچہایا بھی نہیں
ان سے ملتے ہی میں پتھر ہو گیا
ہاتھ پکڑا اور دبایا بھی نہیں
اک عجب دوراہے پر آ پہنچا ہوں
وہ نہیں اپنا پرایا بھی نہیں
میری حالت خشک دریا جیسی تھی
میں شجر تھا لڑکھڑایا بھی نہیں
یہ محبت میں حیا کی بات ہے
پاس سویا تھا جگایا بھی نہیں