پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبداللہ علی اعجاز کی غزلیں — Abdullah Ali Ejaz Ghazals

عبداللہ علی اعجاز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جمی ہے جن پہ نظر وہ حدیں نہیں آئیں (غزل)

جمی ہے جن پہ نظر وہ حدیں نہیں آئیں

قدم اٹھا کہ ابھی منزلیں نہیں آئیں

تجھے خبر ہے یتیموں کے درد کی جن کی

زبان پر کبھی فرمائشیں نہیں آئیں

گلے لگاتے ہیں خنجر ہزار پشت پہ ہوں

منافقت کی یہ رسمیں ہمیں نہیں آئیں

ادب میں رہتا ہوں سو اختلاف ہوں مجھ کو

بڑوں کے آگے مجھے جرأتیں نہیں آئیں

کہاں گئے تری محفل میں بیٹھنے والے

علیؔ زمانہ ہوا رونقیں نہیں آئیں

دنیا نہ چاہیے تجھے عقبیٰ نہ چاہیے (غزل)

دنیا نہ چاہیے تجھے عقبیٰ نہ چاہیے

اور دل کے بے شعار تمنا نہ چاہیے

مارے ہے سر بہ سنگ تو پھوٹے ہے جوئے شیر

کوہکن یہ کون ہے جسے تیشہ نہ چاہیے

جوش جنوں میں جاں سے گزرنا سہی مگر

جوش جنوں میں حد سے گزرنا نہ چاہیے

کرتا ہے کون حسن کا دنیا میں حق ادا

وارفتگی بہ طرز زلیخا نہ چاہیے

رندان مے کدہ کو مبارک بلا کشی

ہم کو شراب جلوۂ جانانہ چاہیے

گردش میں ساغر و مے و مینا اگر نہیں

اعجازؔ لب پہ نعرۂ مستانہ چاہیے

مزید غزلیں از عبداللہ علی اعجاز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں