علی زریون کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تم ثروت کو پڑھتی ہو (غزل)
تم ثروت کو پڑھتی ہو
کتنی اچھی لڑکی ہو
بات نہیں سنتی ہو کیوں
غزلیں بھی تو سنتی ہو
کیا رشتہ ہے شاموں سے
سورج کی کیا لگتی ہو
لوگ نہیں ڈرتے رب سے
تم لوگوں سے ڈرتی ہو
میں تو جیتا ہوں تم میں
تم کیوں مجھ پہ مرتی ہو
آدم اور سدھر جائے
تم بھی حد ہی کرتی ہو
کس نے جینس کری ممنوع
پہنو اچھی لگتی ہو
من جس کا مولا ہوتا ہے (غزل)
من جس کا مولا ہوتا ہے
وہ بالکل مجھ سا ہوتا ہے
آنکھیں ہنس کر پوچھ رہی ہیں
نیند آنے سے کیا ہوتا ہے
مٹی کی عزت ہوتی ہے
پانی کا چرچا ہوتا ہے
جانتا ہوں منصور کو بھی میں
اپنے ہی گھر کا ہوتا ہے
اچھی لڑکی ضد نہیں کرتے
دیکھو عشق برا ہوتا ہے
وحشت کا اک گر ہے جس میں
قیس اپنا بچہ ہوتا ہے
بعض اوقات مجھے دنیا پر
دنیا کا بھی شبہ ہوتا ہے
تم مجھ کو اپنا کہتے ہو
کہہ لینے سے کیا ہوتا ہے
مزید غزلیں از علی زریون ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں