علی رقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لا مکانی سے خوف آتا ہے (غزل)
لا مکانی سے خوف آتا ہے
اب کہانی سے خوف آتا ہے
اس کو دریاؤں سے محبت ہے
مجھ کو پانی سے خوف آتا ہے
شام کو گھر سے میں نکلتا ہوں
پھر جوانی سے خوف آتا ہے
موت سے بات چیت ہوتی ہے
زندگانی سے خوف آتا ہے
صحرا سے عشق بستی سے وحشت اسے بھی تھی (غزل)
صحرا سے عشق بستی سے وحشت اسے بھی تھی
رستہ بدل کے چلنے کی عادت اسے بھی تھی
جب میں ہی کر رہا تھا اداکاریاں تو پھر
کیسے کروں یقیں کہ محبت اسے بھی تھی
میں تھا کسی قبیلے سے نکلا ہوا فقیر
دنیا کی رونقوں سے عداوت اسے بھی تھی
سچ سے وہ منہ کو پھیر کے بچ تو گیا مگر
کار جفا پہ دوست ندامت اسے بھی تھی
وہ خود منافقت کی بھی حد پار کر گیا
گرچہ منافقوں سے تو نفرت اسے بھی تھی
مزید غزلیں از علی رقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں