پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی قیصر کی غزلیں — Ali Qaisar Ghazals

علی قیصر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں نے تیری یاد بھلا دی شہزادی (غزل)

میں نے تیری یاد بھلا دی شہزادی

تاج محل کو آگ لگا دی شہزادی

میل دلوں کا کر کے اپنے مالک نے

بیچ میں اک دیوار اٹھا دی شہزادی

ہم بھی خوب ہنسے دنیا کی حالت پر

دنیا نے بھی خوب سزا دی شہزادی

تیرے جوبن نے میری ان آنکھوں کی

ساری پونجی خرچ کرا دی شہزادی

تجھ کو کھو کر کھانا پینا چھوڑ دیا

ہجر نے میری بھوک مٹا دی شہزادی

جھریاں کیوں چہرے پر ہیں کیا بتلاؤں

عشق نے میری عمر گھٹا دی شہزادی

کینڈل پر جب آن گرا اک پروانہ

میں نے سگریٹ راکھ بنا دی شہزادی

ہر صورت اب تجھ سے دور ہی رہنا ہے

تیرا عشق مری بربادی شہزادی

خط جلائے تری تصویر جلا دی میں نے (غزل)

خط جلائے تری تصویر جلا دی میں نے

آج سگریٹ تری یادوں کی بجھا دی میں نے

اڑ گیا ہے میری آنکھوں کا پرندہ کب کا

وہ جو سرسبز تھی اک شاخ گرا دی میں نے

جو مجھے جان سے پیاری تھی بھری دنیا میں

اس حسیں لڑکی کی اب یاد بھلا دی میں نے

رات بھر جاگتے رہنے کی مجھے عادت ہے

تھپکی اب سینے پہ حسرت تو سلا دی میں نے

وہ چلی آئی تھی ملنے کے لیے خلوت میں

اپنے ہاتھوں سے اسے چائے بنا دی میں نے

میں بھی ضدی تھا ضرورت سے زیادہ قیصرؔ

اس کو اک بار نہ پیچھے سے صدا دی میں نے

مزید غزلیں از علی قیصر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں