علی معین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اپنی دیوار اپنے در والے (غزل)
اپنی دیوار اپنے در والے
ہم صبا زاد تھے سحر والے
یہ اڑانیں پروں پہ لکھی ہیں
ہم پرندے نہیں شجر والے
کھل رہا ہے شگاف صبح فلک
شب کے وقفے نہیں ہیں ڈر والے
کیا خدا آئے گا زمیں پر اب
کھو گئے کس جگہ ہنر والے
مل بھی جاتے تو رک نہیں پاتے
ہم سفر والے تم سفر والے
مزید غزلیں از علی معین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں