پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی محمد فرشی کی غزلیں — Ali Mohammad Farshi Ghazals

علی محمد فرشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گناہ کیا ہے (نظم)

گناہ کیا ہے

ثواب کیوں ہے

ثواب کی لذتیں ہیں کیسی

گنہ کا بھاری عذاب کیا ہے

مجھے تو یہ بھی خبر نہیں ہے

گناہ آخر گناہ کیوں ہے

کہاں سے پھوٹا ہے اس کا چشمہ

کسی پہاڑی سے جھرنا بن کر گرا ہے نیچے

زمیں کے دل پر

کہ جلتے ہونٹوں کا دکھ بجھانے امڈ پڑا ہے

خود اس کی اپنی ہی چھاتیوں سے

یہ ریگ زاروں کی آرزو ہے

یا پھر سمندر کی آبرو ہے

جہاں سے بادل جوانی چڑھتا ہے

آسمانوں کی

پانی کیا ہے

یہ جو پہاڑوں پہ جھومتا ہے

سلگتے سورج کو چومتا ہے

دو چار لمحے پہاڑ سینے پہ جھوم لینا

سلگتے سورج کو چوم لینا

گناہ کیوں ہے

ثواب کیا ہے!

مزید غزلیں از علی محمد فرشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں