پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی خان جوہر کی غزلیں — Ali Khan Jauhar Ghazals

علی خان جوہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہیں پر ظلم کے شعلے کہیں پر خود پرستی ہے (غزل)

کہیں پر ظلم کے شعلے کہیں پر خود پرستی ہے

چمن کی آبرو خطرے میں ہے یہ بات سچی ہے

وہ گھولا زہر نفرت کا سیاست نے فضاؤں میں

گلوں کی آنکھ سے شبنم لہو بن کر ٹپکتی ہے

بغاوت پر اگر ہم لوگ اتر آئے تو کیا ہوگا

ابھی تو ہم نے رسی صبر کی یہ تھام رکھی ہے

وہاں انصاف کی امید لے کر جا رہے ہو تم

جہاں قانون نے آنکھوں سے پٹی باندھ رکھی ہے

تڑپتا ہوں بچھڑ کر آپ سے کچھ اس طرح جوہرؔ

بنا پانی کے جیسے ریت پہ مچھلی تڑپتی ہے

مزید غزلیں از علی خان جوہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں