عبدالمجید کار کرے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گھر چھوڑ کے بھی گھر ہی کے آزار میں رہنا (غزل)
گھر چھوڑ کے بھی گھر ہی کے آزار میں رہنا
کھوئے ہوئے فکر در و دیوار میں رہنا
کچھ اور بڑھا دیتا ہے معنی کا تأثر
چپ رہ کے بھی پیرایۂ اظہار میں رہنا
جو مصلحت وقت کو خاطر میں نہ لائے
وہ حسن انا چاہئے فنکار میں رہنا
جام چھلکائیں صراحی سے نظر چار کریں (غزل)
جام چھلکائیں صراحی سے نظر چار کریں
میکدہ نیند میں ہے ہم اسے بیدار کریں
کوئی آئے گا شب غم مری پرسش کے لئے
آپ آئیں گے ذرا سوچ کے اقرار کریں
ایک قاتل بھی ہے اس شہر میں منصف کی طرح
جان کی ہم جو اماں پائیں تو اظہار کریں
غنچہ و گل پہ کوئی تازہ قیامت ٹوٹے
لوگ اتنا بھی نہ فکر لب و رخسار کریں
مزید غزلیں از عبدالمجید کار کرے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں