علی کاظم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تم جا رہے ہو ہم کو بھلانے کے واسطے (غزل)
تم جا رہے ہو ہم کو بھلانے کے واسطے
ہم آ رہے ہیں تم کو منانے کے واسطے
پتھر کے پاس دل کہاں جس کو برا لگے
کیوں اتنا سوچتے ہو ہٹانے کے واسطے
کچھ سازشیں تو صرف اسی وجہ سے ہوئیں
اپنے کو سازشوں سے بچانے کے واسطے
مجھ کو بھلا کے وہ بھی کئی بار روئے ہیں
لیکن وفا کا ڈھونگ رچانے کے واسطے
کوئی نہیں ہے بزم میں جو تم کو پوچھ لے
لگتا ہے مر گئے ہو زمانے کے واسطے
لوگ آئیں گے لوگ جائیں گے (غزل)
لوگ آئیں گے لوگ جائیں گے
نقش ہی نقش کو مٹائیں گے
پھول کاغذ کے بھی مہکتے ہیں
تیرے چھونے پہ یہ دکھائیں گے
اور ہو جائے گا یہ دل تنہا
اس کو جس کے قریب لائیں گے
چاند کوئی چھپا نہیں سکتا
وہ نظر ہر قبا میں آئیں گے
یہ تو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ہیں
اور ہم کو قریب لائیں گے
مزید غزلیں از علی کاظم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں