پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی اثر باندوی کی غزلیں — Ali Asar Bandvi Ghazals

علی اثر باندوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس نے سوچا ہی نہیں تھا کبھی ایسا ہوگا (غزل)

اس نے سوچا ہی نہیں تھا کبھی ایسا ہوگا

وقت کا اس کے بھی منہ پر یہ طماچہ ہوگا

تم جو ہر بات پہ کہتے ہو ہماری مرضی

ہم بھی مرضی پہ اتر آئیں تو کیسا ہوگا

آپ آئیں گے مرے زخموں کی پرسش کے لیے

یہ بھی امید نہیں آپ سے ایسا ہوگا

تم جو بہتان لگانے پہ تلے ہو تو سنو

ہم بھی خاموش نہ بیٹھیں گے تماشہ ہوگا

کس کے کہنے پہ کیا ترک تعلق تم نے

ہم بھی دیکھیں گے یہاں کون تمہارا ہوگا

گردش دوراں ہم اس آس پہ جیتے ہیں یہاں

آسماں پر کبھی اپنا بھی ستارا ہوگا

عین ممکن تھا کہ ہم عشق میں رکھتے نہ قدم

کیا خبر تھی کی اثرؔ اتنا خسارا ہوگا

اک شخص جو ملا تھا بہت کوششوں کے بعد (غزل)

اک شخص جو ملا تھا بہت کوششوں کے بعد

اس نے بھی ساتھ چھوڑ دیا قربتوں کے بعد

اس شہر اجنبی میں ملے گا سکون اب

اک مے کدہ دکھا ہے کئی مسجدوں کے بعد

اس میں قدم بھی سوچ سمجھ کر رکھو گے کیا

یہ عشق ہے یہ ہوتا نہیں تجربوں کے بعد

ہم بعد وصل جب بھی گئے میکدے کی سمت

کڑوی لگی شراب تمہارے لبوں کے بعد

اے نامہ بر یہ کہنا کہ اچھا نہیں کیا

اک مختصر جواب دیا سو خطوں کے بعد

یاں لوگ ٹوٹ جاتے ہیں اک ہجر میں اثرؔ

میں ہوں کہ جی رہا ہوں کئی حادثوں کے بعد

مزید غزلیں از علی اثر باندوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں