عبدالحمید ہوش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میری آہوں میں اثر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں (غزل)
میری آہوں میں اثر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
رفعت درد جگر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
وہ جو تھا باعث تسکین غم ہجر کبھی
اب وہی دیدۂ تر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
وہ تو آ جائیں گے سر تا پا تجلی بن کر
تاب نظارہ مگر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
شام غم روز ازل سے رہی ہم راہ مرے
میرے غم کی بھی سحر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
خانۂ دل میں فروزاں ہے جو مانند چراغ
داغ وہ رشک قمر ہے کہ نہیں دیکھ تو لوں
مزید غزلیں از عبدالحمید ہوش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں