پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی اختر کی غزلیں — Ali Akhtar Ghazals

علی اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کی نبضیں نوک خنجر سے کوئی چھوتا نہیں (غزل)

دل کی نبضیں نوک خنجر سے کوئی چھوتا نہیں

یہ حدیث آرزو ہے اے نگار نکتہ چیں

اس تکلف سے پلائی رات ساقی نے شراب

جھکنے والی تھی مرے قدموں پہ گردوں کی جبیں

کون سمجھے گا جہان آب و گل میں راز شوق

آسمانوں سے ادھر آباد ہے میری زمیں

ربط مرگ و زندگی کیا ہے جنوں سے پوچھئے

عقل اس نازک حقیقت کو سمجھ سکتی نہیں

پیر مے خانہ مری پستی پہ حیراں ہو گیا

میں نے جب کر لی گوارا آپ درد تہ نشیں

وسعت کونین سے آگے نکل آیا ہے عشق

اب تنک ظرفی نظر آتی ہے دنیا ہو کہ دیں

شمع روشن کر رہا ہوں آنے والوں کے لئے

اخترؔ ناشاد میں اس عہد کا شاعر نہیں

مزید غزلیں از علی اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں