پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبدالحلیم شرر کی غزلیں — Abdul Halim Sharar Ghazals

عبدالحلیم شرر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حسن شہہ لولاک جو چمکا شب معراج (غزل)

حسن شہہ لولاک جو چمکا شب معراج

جلووں سے نبی صبح تجلی شب معراج

کیا خوب جما وصل کا نقشہ شب معراج

مطلوب نیا طالب شیدا شب معراج

پایا نہ تقرب کسی مخلوق نے ایسا

جیسا کہ ملا شاہ کو رتبہ شب معراج

طالب تھا خدا بندۂ محبوب کا اپنے

مہمان خدا نور خدا تھا شب معراج

گنجینۂ رحمت سے حبیب ازلی کو

کیا کیا نہیں اللہ نے بخشا شب معراج

تا دیر رہی طالب و مطلوب میں قربت

دل بھر کے مزہ وصل کا لوٹا شب معراج

کانوں نے سنا جو کبھی کانوں نہ سنا تھا

آنکھوں نے نہ دیکھا تھا جو دیکھا شب معراج

عالم کو کیا مست مئے حسن ازل نے

بیکار رہا ساغر و مینا شب معراج

نعلین مبارک کا ہوا فخر جو حاصل

بس جھوم گیا عرش معلیٰ شب معراج

اللہ کا دیدار محمد کی شفاعت

مائلؔ کو ملی حشر کے دن یا شب معراج

تمنا ہے یہ آنکھوں کی ترا دیدار آ دیکھیں (غزل)

تمنا ہے یہ آنکھوں کی ترا دیدار آ دیکھیں

کبھی روضہ ترا یا احمد مختار آ دیکھیں

شفا ہو جائے دم میں کشتۂ ہجر محمد کو

اگر وہ خواب میں بھی حالت بیمار آ دیکھیں

یہ دل تھا ان کا مسکن مت اجاڑ اس کو غم ہجراں

غضب آ جائے گا گر شاہ دیں مسمار آ دیکھیں

نہ کچھ مرنے کا غم ہو اور نہ کچھ شکوہ ہو فرقت کا

اگر حالت مری وہ سید ابرار آ دیکھیں

جو مداح نبی پر طعنہ زن ممتاز ہوتے ہیں

دکھائیں شعر اپنے اور مرے اشعار آ دیکھیں

مزید غزلیں از عبدالحلیم شرر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں