پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علمدار عدم کی غزلیں — Alamdar Adam Ghazals

علمدار عدم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی کو پھر اسے پانے کی ضد ہے (غزل)

کسی کو پھر اسے پانے کی ضد ہے

ہمارے درمیاں آنے کی ضد ہے

مری چاہت ہے اس کو روک لینا

مگر وہ ہے کہ بس جانے کی ضد ہے

دیار شام سے آگے نکل کر

محبت کے عزا خانے کی ضد ہے

شعور غم وہاں پہنچا کہ اب تو

خوشی کو مرثیہ خانے کی ضد ہے

کسی کی پیاس زندہ جاوداں ہے

کسی کو پھر سے مر جانے کی ضد ہے

فرات جسم سے خیمیں ہٹا کر

امیر شام کے آنے کی ضد ہے

کسی کے عشق کا مارا ہوا ہے (غزل)

کسی کے عشق کا مارا ہوا ہے

مکمل جیت کے ہارا ہوا ہے

بڑا بے درد ہے وہ کیا بتائیں

ہمیں تو جان سے پیارا ہوا ہے

علاج عشق ہے درد محبت

وہ جس سے درد کا چارہ ہوا ہے

یہ کیسا ربط ہے قصے میں یارو

کہانی کی طرح سارا ہوا ہے

کسی کے واسطے سنگ ملامت

کسی کی آنکھ کا تارا ہوا ہے

مزید غزلیں از علمدار عدم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں