پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبد حیدر کاظمی کی غزلیں — Abd Haidar Kazmi Ghazals

عبد حیدر کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تھم کے برسو نہ یہاں کچے مکانوں نے ابھی (غزل)

تھم کے برسو نہ یہاں کچے مکانوں نے ابھی

ساز ٹپ ٹپ کے نہ گانے کی قسم کھائی ہے

تو بھی عاشق ہے سمجھتا ہوں میں آنسو تیرے

شوخ چنچل سی ہوا کھینچ تمہیں لائی ہے

تم سمجھتے ہو زلیخا کی محبت کا جنوں

کیسے خالق کو وہ عاشق کی ادا بھائی ہے

تم کو معلوم ہے کیوں مصر کے بازاروں میں

سیل یہ حسن کی خود عشق نے لگوائی ہے

تم نے سوچا ہے بہت عشق محبت حیدرؔ

بات یہ دل کی نہ عقلوں میں سما پائی ہے

مزید غزلیں از عبد حیدر کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں