پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

الکھ نرنجن کی غزلیں — Alakh Niranjan Ghazals

الکھ نرنجن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ڈر کیوں جاتے ہیں یہ ڈرنے والے لوگ (غزل)

ڈر کیوں جاتے ہیں یہ ڈرنے والے لوگ

مرنے سے پہلے ہی مرنے والے لوگ

عمر کے کتنے پیارے سال بچاتے ہیں

پیار محبت عشق نہ کرنے والے لوگ

لوگ وہ کتنی چین کی نیندیں سوتے ہیں

وعدہ کر کے جلد مکرنے والے لوگ

اک دن ساری دھرتی کو کھا جائیں گے

گھاس کے پیچھے مٹی چرنے والے لوگ

جیتے جی کیوں اتنا شور مچاتے تھے

قبروں میں سناٹا بھرنے والے لوگ

دیکھیں نصیحت کیا وہ ہم کو پڑھاتے ہیں

ویسے نہیں ہیں ہم تو سدھرنے والے لوگ

تیرنے کی امیدوں میں تم مت ڈوبو

ڈوب گئے ہیں سارے تیرنے والے لوگ

لب سے لگا کر مے کی پیاس بجھاتے ہیں

پیڑ کے سر پر چھاتا دھرنے والے لوگ

راز بلندی کے دنیا سے چھپاتے ہیں

سیڑھی سے چپ چاپ اترنے والے لوگ

آج الخؔ کو کیوں امکان میں ڈھونڈتے ہو

خاک سے کیا ابھریں گے ابھرنے والے لوگ

کام بس نام کا نہیں ہوتا (غزل)

کام بس نام کا نہیں ہوتا

نام کچھ کام کا نہیں ہوتا

آج کی شام کا جو عالم ہے

ہر کسی شام کا نہیں ہوتا

چین حد سے بڑھا تو یاروں پھر

چین آرام کا نہیں ہوتا

یوں تو اس بے خودی کے مسئلے میں

سب گناہ جام کا نہیں ہوتا

آگے آغاز کا طریقہ تھا

اب تو انجام کا نہیں ہوتا

انتظار آہٹوں کا جتنا ہے

اتنا پیغام کا نہیں ہوتا

درد تو صرف درد ہے کے درد

خاص یا عام کا نہیں ہوتا

ایک پل میں نے بھی تو باندھا ہے

پیار بس رام کا نہیں ہوتا

مزید غزلیں از الکھ نرنجن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں