اکمل جالندھری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زباں خاموش ہوتی ہے نظر سے کام ہوتا ہے (غزل)
زباں خاموش ہوتی ہے نظر سے کام ہوتا ہے
اسی ماحول کا شاید محبت نام ہوتا ہے
فنا کے بعد پروانے کی میت بھی نہیں اٹھتی
گنہ گار محبت کا یہی انجام ہوتا ہے
یہ کیا انصاف ہے یارب کرے کوئی بھرے کوئی
نگاہوں کی خطا ہوتی ہے دل بدنام ہوتا ہے
تصور اور نظارے میں ہے بس امتیاز اتنا
وہ منظر خاص ہوتا ہے یہ منظر عام ہوتا ہے
یہ اور بات ہے جلوؤں کی تاب لا نہ سکی (غزل)
یہ اور بات ہے جلوؤں کی تاب لا نہ سکی
تری نظر کے مقابل نظر ہوئی تو ہے
کہے کہے نہ کہے اس کو انقلاب کوئی
خدا کی خلق ادھر سے ادھر ہوئی تو ہے
خوشی خوشی نہ سہی سوگوار رہ کے سہی
جہاں میں عمر ہماری بسر ہوئی تو ہے
ارادتاً نہ سہی تو بہ اتفاق سہی
مگر ادھر بھی کسی کی نظر ہوئی تو ہے
مزید غزلیں از اکمل جالندھری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں