اختر سعیدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہی اک مشغلہ ہے زندگی کا (غزل)
یہی اک مشغلہ ہے زندگی کا
تعاقب کر رہا ہوں روشنی کا
شگوفے پھول بنتے جا رہے ہیں
گیا موسم مری دیوانگی کا
نہ رکھو خواہش چہرہ نمائی
نہ دے گا ساتھ آئینہ کسی کا
میں زندہ ہوں وسیلے سے کسی کے
وگرنہ مر گیا ہوتا کبھی کا
رواں دواں ہے زندگی چراغ کے بغیر بھی (غزل)
رواں دواں ہے زندگی چراغ کے بغیر بھی
ہے میرے گھر میں روشنی چراغ کے بغیر بھی
تھے جس کی جستجو میں سب حریف کاروان شب
وہ راہ ہم نے ڈھونڈ لی چراغ کے بغیر بھی
محبتوں کے دیپ ہر قدم پہ میں جلاؤں گا
ہے مجھ میں ذوق آگہی چراغ کے بغیر بھی
وہ زندگی جو مشعل وفا کی ہم رکاب تھی
گزر گئی ہنسی خوشی چراغ کے بغیر بھی
مزید غزلیں از اختر سعیدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں