پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عاصی کاشمیری کی غزلیں — Aasi Kashmiri Ghazals

عاصی کاشمیری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات کی تیرگی سجائیں گے (غزل)

رات کی تیرگی سجائیں گے

آنسوؤں کے دیے جلائیں گے

دل میں دیوار اک اٹھائیں گے

درد تیرا الگ بسائیں گے

آپ ظلموں کی انتہا کر لیں

ہم ابھی صبر آزمائیں گے

زندگی کے اداس لمحوں میں

اور کتنے عذاب آئیں گے

کاٹنا ہیں جڑیں قدامت کی

پودے اب کچھ نئے لگائیں گے

کوئی سیلاب آنے تک آسیؔ

ہم ندی پار کر ہی جائیں گے

دشمن کے ارادوں کی خبر ہے کہ نہیں ہے (غزل)

دشمن کے ارادوں کی خبر ہے کہ نہیں ہے

حالات پہ کچھ تیری نظر ہے کہ نہیں ہے

دیکھو تو شب تار کے مارے ہوئے لوگو

جو شام ہے پابند سحر ہے کہ نہیں ہے

جس سمت تمہیں لے کے چلی اندھی عقیدت

اس سمت کوئی راہ گزر ہے کہ نہیں

کی اور اندھیرے نے مری تیز بصارت

ممنون مناظر کی نظر ہے کہ نہیں ہے

یہ دیکھ لے تو خواہش دستار سے پہلے

آصیؔ ترے کاندھے پہ بھی سر ہے کہ نہیں ہے

مزید غزلیں از عاصی کاشمیری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں