اختر رانچوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوشی آتی ہے جب بھی زندگی میں غم سمجھتے ہیں (غزل)
خوشی آتی ہے جب بھی زندگی میں غم سمجھتے ہیں
عجب الٹا زمانے کی روش کو ہم سمجھتے ہیں
مرے زخموں پہ جو اشکوں کا پھاہا رکھ دیا تم نے
مری جاں ہم بھی اس کو پیار کا مرہم سمجھتے ہیں
نہ جانے آتش فرقت میں ہم کیوں جلتے رہتے ہیں
نہ جی کو جی سمجھتے ہیں نہ دم کو دم سمجھتے ہیں
ہمارے دل کو آخر چٹکیوں سے کیوں مسلتے ہو
تمہاری اس ادا کو جان جاناں ہم سمجھتے ہیں
تمہاری مدھ بھری آنکھوں سے پینے کی تمنا ہے
تمہارے آنسوؤں کو ہم تو جام جم سمجھتے ہیں
تمہارے حسن کی رنگین ادائیں دیکھ کر ہم بھی
کبھی شعلہ کبھی کانٹا کبھی شبنم سمجھتے ہیں
یہ مانا شاعری اخترؔ کی شیرینی سے خالی ہے
مگر لذت ہے جو اس شاعری میں ہم سمجھتے ہیں
مزید غزلیں از اختر رانچوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں