پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عینی خان کی غزلیں — Aini Khan Ghazals

عینی خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نا جانے کیا ہے (نظم)

نا جانے کیا ہے

مگر اس کے کھو جانے کا احساس اس قدر گہرا ہے

شاید وہ ابھی ملا بھی نہیں ہے

کچھ بہت اپنا جو میرا نہیں ہے

احساس جو مسکراتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لے آئے

اور سرشاری کے لمحوں میں گہری اداسی کا رنگ بھر جائے

وعدہ کیا تھا پیار سدا ہم اک دوجے سے کرتے رہیں گے

پر جانتے ہیں ہم کہ اک دن ہم نہیں رہیں گے

روک سکیں گے نہ رک سکیں گے

حقیقت یہی دنیا کی ہے

پھر بھی دل کیوں غمگیں ہے

کچھ ایسا ہے جو ابھی کھویا نہیں ہے

مزید غزلیں از عینی خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں