پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احسن یوسف زئی کی غزلیں — Ahsan Yusuf Zai Ghazals

احسن یوسف زئی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گھر گھر آپس میں دشمنی بھی ہے (غزل)

گھر گھر آپس میں دشمنی بھی ہے

بس کھچا کھچ بھری ہوئی بھی ہے

ایک لمحے کے واسطے ہی سہی

کالے بادل میں روشنی بھی ہے

نیند کو لوگ موت کہتے ہیں

خواب کا نام زندگی بھی ہے

راستہ کاٹنا ہنر تیرا

ورنہ آواز ٹوٹتی بھی ہے

خوبیوں سے ہے پاک میری ذات

میرے عیبوں میں شاعری بھی ہے

کاغذ کی ناؤ ہوں جسے تنکا ڈبو سکے (غزل)

کاغذ کی ناؤ ہوں جسے تنکا ڈبو سکے

یوں بھی نہیں کہ آپ سے یہ بھی نہ ہو سکے

برسات تھم چکی ہے مگر ہر شجر کے پاس

اتنا تو ہے کہ آپ کا دامن بھگو سکے

اے چیختی ہواؤ کے سیلاب شکریہ

اتنا تو ہو کہ آدمی سولی پہ سو سکے

دریا پہ بند باندھ کے روکو جگہ جگہ

ایسا نہ ہو کہ آدمی جی بھر کے رو سکے

ہلکی سی روشنی کے فرشتے ہیں آس پاس

پلکوں میں بوند بوند جہاں تک پرو سکے

مزید غزلیں از احسن یوسف زئی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں