پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اصغر ساحل سمستی پوری کی غزلیں — Asghar Sahil Smastipuri Ghazals

اصغر ساحل سمستی پوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

درپیش ہے سفر چلو آئندہ چاہیے (غزل)

درپیش ہے سفر چلو آئندہ چاہیے

دو چار ہم سفر ہی سہی زندہ چاہیے

دربار اکبری میں جو ہوتا تو نورتن

لوٹا دے پیشگی انہیں سازندہ چاہیے

ہے غزنوی کے بھیس میں یہ کون رو سیاہ

جس شخص کو ایاز بھی شرمندہ چاہیے

اس مصر میں گھٹن کے سوا اور کچھ نہیں

یوسف نہیں زلیخا کو سازندہ چاہیے

سجدوں کا جو صلہ ہو وہ محشر میں دے مجھے

پیشانی کم سے کم یہاں تابندہ چاہیے

اخبار میں پڑھو گے کسی دن یہ اشتہار

اک گاؤں کے لئے ہمیں باشندہ چاہیے

آگ لپٹیں راکھ چنگاری خدا (غزل)

آگ لپٹیں راکھ چنگاری خدا

ایک وحشت ہر نفس طاری خدا

شام بوجھل رات بھی بھاری خدا

روز و شب تلوار دو دھاری خدا

ریل پٹری بھیڑ سگنل سیٹیاں

اک مسافر کتنی دشواری خدا

میرا چولہا میرا برتن سب الگ

مجھ کو سچ کہنے کی بیماری خدا

کر رہے ہیں آج کل تیرے حسینؔ

منکروں کے گھر میں درباری خدا

اپنے گھر میں جو نہیں ہیں محترم

بستیوں میں ان کی سرداری خدا

مزید غزلیں از اصغر ساحل سمستی پوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں