احسن رضا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یہی ہے نیند سے جھگڑا ہمارا (غزل)
یہی ہے نیند سے جھگڑا ہمارا
تمہاری گود ہو تکیہ ہمارا
تری تصویر جوں کی توں پڑی ہے
مگر مرجھا گیا چہرہ ہمارا
نجانے کب کہاں کا رخ کرے گا
تری ٹھوکر پہ ہے دریا ہمارا
مجھے اس سے محبت ہو رہی ہے
تعلق تک نہیں بچنا ہمارا
کسی گمنام وادی میں کھلا ہے
تمہارے خواب سے رستہ ہمارا
پیار سے بے خبر نہیں لگتا (غزل)
پیار سے بے خبر نہیں لگتا
جانتا ہے مگر نہیں لگتا
کیوں الجھتے ہو اس کی آنکھوں سے
تم کو مرنے سے ڈر نہیں لگتا
تیری قربت مجھے میسر ہو
اس دعا میں اثر نہیں لگتا
ان پرندوں کا خوف جائز ہے
تو کہیں سے شجر نہیں لگتا
تیرے جانے کے بعد اے احسنؔ
گھر کہیں سے بھی گھر نہیں لگتا
مزید غزلیں از احسن رضا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں