پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اصغر گورکھپوری کی غزلیں — Asghar Gorakhpuri Ghazals

اصغر گورکھپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں کی ندی سوکھ گئی پھر بھی ہرا ہے (غزل)

آنکھوں کی ندی سوکھ گئی پھر بھی ہرا ہے

وہ درد کا پودا جو مرے دل میں اگا ہے

جاں دے کے بھی چاہوں تو اسے پا نہ سکوں میں

وہ چاند کا ٹکڑا جو دریچے میں جڑا ہے

سیلاب ہیں چہروں کے تو آواز کے دریا

یہ شہر تمنا تو نہیں دشت‌ صدا ہے

اصغرؔ یہ سفر شوق کا اب کیسے کٹے گا

جو ہم نے تراشا تھا وہ بت ٹوٹ گیا ہے

ہم دشت سے ہر شام یہی سوچ کے گھر آئے (غزل)

ہم دشت سے ہر شام یہی سوچ کے گھر آئے

شاید کہ کسی شب ترے آنے کی خبر آئے

معلوم کسے شہر طلسمات کا رستہ

کچھ دور مرے ساتھ تو مہتاب سفر آئے

اس پھول سے چہرے کی طلب راحت جاں ہے

پھینکے کوئی پتھر بھی تو احساں مرے سر آئے

تا پھر نہ مجھے تیرہ نصیبی کا گلا ہو

یہ صبح کا سورج مری آنکھوں میں اتر آئے

اب آگے علم اور کوئی ہاتھوں سے لے لے

ہم شب کے مسافر تھے چلے تا بہ سحر آئے

مزید غزلیں از اصغر گورکھپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں