پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احسن امام احسن کی غزلیں — Ahsan Imam Ahsan Ghazals

احسن امام احسن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھے اپنا بنانا چاہتا ہوں (غزل)

تجھے اپنا بنانا چاہتا ہوں

مگر خود کو بھی پانا چاہتا ہوں

تمہاری یاد کو دل میں بسا کر

میں سب کچھ بھول جانا چاہتا ہوں

ذرا میری طرف بھی ہو توجہ

میں حال دل سنانا چاہتا ہوں

جو ہر انسان کو سرشار کر دے

میں ایسا گیت گانا چاہتا ہوں

میں ٹھکرا کر جہاں کی ساری دولت

فقط اب تجھ کو پانا چاہتا ہوں

تمہیں خوشیاں عطا کرنے کی خاطر

میں اپنا غم چھپانا چاہتا ہوں

محبت زندگی ہے اپنی احسنؔ

یہی سب کو بتانا چاہتا ہوں

ہوتا ہے دن رات یہاں اب جھگڑا بھائی بھائی میں (غزل)

ہوتا ہے دن رات یہاں اب جھگڑا بھائی بھائی میں

روز ہی اٹھتی ہیں دیواریں ہر گھر کی انگنائی میں

شاعر وہ جو فکر کی گہرائی سے گوہر لے آئے

اس کوشش میں جانے کتنے لوگ گرے اس کھائی میں

فٹ پاتھوں پر رہنے والے تھر تھر کانپتے رہتے ہیں

دولت والے سوتے ہیں جب کمبل اور رضائی میں

اب تو خود ہی کماؤ احسنؔ جینا ہے جب دنیا میں

ڈھوتا ہے کب بوجھ کسی کا کوئی اس مہنگائی میں

مزید غزلیں از احسن امام احسن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں