احمد زوہیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میری زندگی ہو تم (غزل)
میری زندگی ہو تم
یعنی اجنبی ہو تم
آگہی سبھی کچھ ہے
عشق و آگہی ہو تم
تیرا ہو چکا ہوں میں
میری ہو چکی ہو تم
مر رہا ہوں میں غم سے
اور ہنس رہی ہو تم
پہلی پہلی نیندوں کا
خواب آخری ہو تم
مجھ پہ لمس واجب ہے
دور کیوں کھڑی ہو تم
مڑ کے دیکھنا بے سود
ساتھ کب چلی ہو تم
خود پہ ہنستی رہتی ہو
کتنی سر پھری ہو تم
میں گلے سے لگ جاؤں
کتنا سوچتی ہو تم
گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں (غزل)
گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں
شاعر بھی اب کب معیاری بات کریں
آتے جاتے لوگ مسلسل تکتے ہیں
رستے میں ہم کیسے ساری بات کریں
دفتر کے کاموں کو دفتر تک رکھیں
گھر میں بیٹھ کے کیوں سرکاری بات کریں
شب بھر وہ اور اس کی ایک سہیلی بھی
دونوں مجھ سے باری باری بات کریں
چاند کے جیسا روشن روشن ہم سوچیں
اور پھولوں کے جیسی پیاری بات کریں
اب وحشت کے ہاتھ پہ بیعت کر کے ہم
اک دوجے سے کھل کر ساری بات کریں
مزید غزلیں از احمد زوہیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں