احمد وقاص مہروی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اب کوئی دوست تو ایسا بھی بنایا جائے (غزل)
اب کوئی دوست تو ایسا بھی بنایا جائے
جس کو ہر رنج و مصیبت میں بلایا جائے
توڑ ڈالے ہیں زمانے سے مراسم سارے
حال دل کس سے کہیں کس کو سنایا جائے
میں نے کرنی ہے ستاروں سے کوئی راز کی بات
ابھی کچھ اور مرے قد کو بڑھایا جائے
جس کی فطرت میں ہو بس ایک خدا کی پوجا
ایسی مٹی سے کوئی بت نہ بنایا جائے
عجب نہیں کہ زمیں پاؤں سے سرک جائے (غزل)
عجب نہیں کہ زمیں پاؤں سے سرک جائے
ہمارے سر پہ کئی دن سے آسماں بھی نہیں
شریف رہ کے گزاری گئی جوانی کا
اگرچہ فائدہ کم ہے مگر زیاں بھی نہیں
اسے قریب سے دیکھے ہوئے زمانہ ہوا
سنا ہے دیکھنے والوں سے اب جواں بھی نہیں
میں کوئی دیر کو آیا ہوں اس خرابے میں
مری نشست نہیں ہے مرا مکاں بھی نہیں
وقاصؔ لے کے کہاں جائے اپنی غربت کو
کہ اس لیے تو کوئی دوسرا جہاں بھی نہیں
مزید غزلیں از احمد وقاص مہروی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں