احمد وقاص کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے (غزل)
درون ذات اذیت تھی اور تم نہیں تھے
مجھے تمہاری ضرورت تھی اور تم نہیں تھے
میں خواب میں تمہیں یک لخت چھونے والا تھا
پھر اس کے بعد حقیقت تھی اور تم نہیں تھے
اسی لئے تو محبت کو فوقیت دی ہے
کہ میرے ساتھ محبت تھی اور تم نہیں تھے
میں چاہ کر بھی در آتا نہ تھا خیالوں میں
مگر تمہیں یہ سہولت تھی اور تم نہیں تھے
گزرنے والا نہیں تھا مگر گزار لیا
وہ دن کہ جب ہمیں فرصت تھی اور تم نہیں تھے
میں روٹھ گیا ہوں وہ منانے پہ لگا ہے (غزل)
میں روٹھ گیا ہوں وہ منانے پہ لگا ہے
یہ تیر مرا ٹھیک نشانے پہ لگا ہے
اک زخم جدائی ترے جانے پہ لگا تھا
اک زخم جدائی ترے آنے پہ لگا ہے
جو وقت گزرنا تھا تری یاد میں اپنا
کیا دکھ ہے کہ وہ وقت زمانے پہ لگا ہے
یہ کار زیاں ہے اسے اب کون بتائے
جو خواب کو تعبیر بنانے پہ لگا ہے
لگتا ہے کہ اب لوٹ کے آنا ہی پڑے گا
کوئی مجھے آواز لگانے پہ لگا ہے
مزید غزلیں از احمد وقاص ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں