احمد سوز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ ہے بھگوان وہ پتھر میں نہیں رہ سکتا (غزل)
وہ ہے بھگوان وہ پتھر میں نہیں رہ سکتا
وہ کسی اور کے پیکر میں نہیں رہ سکتا
دھرتی آکاش سمے کچھ بھی نہیں اس کے لیے
وہ کسی وقت مقرر میں نہیں رہ سکتا
وہ ہے لا انتہا محبوس نہیں ہوگا وہ
عکس اس کا کسی منظر میں نہیں رہ سکتا
دن کا راجا ہوں اجالا ہے سنگھاسن میرا
میرا دم گھٹتا ہے میں گھر میں نہیں رہ سکتا
جتنے دھرتی پہ پرانی ہیں میں ہوں ان سے الگ
میں ہوں انسان میں بندر میں نہیں رہ سکتا
اپنے اندر میں کوئی بوجھ نہیں رکھتا سوزؔ
شیو کوئی جیسے سمندر میں نہیں رہ سکتا
علم بھی آزار لگتا ہے مجھے (غزل)
علم بھی آزار لگتا ہے مجھے
آدمی اخبار لگتا ہے مجھے
چیختی سڑکیں دھواں پٹرول بو
شہر تو بیمار لگتا ہے مجھے
اس قدر محفوظ رہتا ہے کہ وہ
رام کا اوتار لگتا ہے مجھے
روز نظمیں کہنا چھپوانا کہیں
ایک کاروبار لگتا ہے مجھے
شاعری اچھی بری معلوم ہے
باقی سب بے کار لگتا ہے مجھے
مزید غزلیں از احمد سوز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں