احمد رضی بچھرایونی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
لگتی ہیں گالی بلڈنگیں (غزل)
لگتی ہیں گالی بلڈنگیں
ساری خیالی بلڈنگیں
تم بھی نہ ٹھہرو گے یہاں
کہتی ہیں خالی بلڈنگیں
میرا پتہ آسیب جاں
جن بھوت والی بلڈنگیں
سڑکوں پہ سو جاتا ہوں میں
منحوس کالی بلڈنگیں
چلتی ہوا کے سامنے
ٹھہریں مثالی بلڈنگیں
من کے برگد تلے انگاروں کی مالا بھی جپی (غزل)
من کے برگد تلے انگاروں کی مالا بھی جپی
مجھ سے گوتم کی طرح آگ میں چمپا نہ کھلی
رات تنہائی نے کمرے میں جو کروٹ بدلی
نیند آنکھوں کو کسی سانپ کے پھن جیسی لگی
میرے ہی سانس سے میرے ہی بدن کی چادر
کون سمجھائے کسے آئے یقیں کیسے جلی
اس بھرے شہر میں اپنایا کسی نے نہ جسے
میں نے دیکھا تو رضیؔ لاش وہ میری نکلی
مزید غزلیں از احمد رضی بچھرایونی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں