احمد منیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میری دہلیز تک جو آ نہ سکا (غزل)
میری دہلیز تک جو آ نہ سکا
میں ابھی تک اسے بھلا نہ سکا
زندگی خاک میں ملائی گئی
عاشقی خاک میں ملا نہ سکا
جو مجھے مفلسی دکھاتا رہا
میں اسے مفلسی دکھا نہ سکا
بعد اس کے میں مسکراتا رہا
بعد اس کے میں کھلکھلا نہ سکا
تم مری بے بسی کو کیا جانو
میں اسے خواب تک دکھا نہ سکا
دکھ تو یہ ہے مجھے منیب احمد
میں اسے شاعری سنا نہ سکا
ہاتھوں میں جب جام نہیں تھا (غزل)
ہاتھوں میں جب جام نہیں تھا
شعر سنانا عام نہیں تھا
ہم نے بھی تب عشق کیا جب
کرنے کو کچھ کام نہیں تھا
وہ بھی تھی اک عام سی لڑکی
اپنا بھی تب نام نہیں تھا
ایک زمانہ وہ بھی تھا جب
مندر میں کوئی رام نہیں تھا
میں نے اک نگری میں دیکھا
خاص تھا سب کچھ عام نہیں تھا
یہ تو جنون عشق ہے ورنہ
اتنا میں نا کام نہیں تھا
میں نے مرنا بہتر سمجھا
دنیا میں آرام نہیں تھا
مزید غزلیں از احمد منیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں