پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد خیال کی غزلیں — Ahmad Khayal Ghazals

احمد خیال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

فنا کے دشت میں کب کا اتر گیا تھا میں (غزل)

فنا کے دشت میں کب کا اتر گیا تھا میں

تمہارا ساتھ نہ ہوتا تو مر گیا تھا میں

کسی کے دست ہنر نے مجھے سمیٹ لیا

وگرنہ پات کی صورت بکھر گیا تھا میں

وہ خوش جمال چمن سے گزر کے آیا تو

مہک اٹھے تھے گلاب اور نکھر گیا تھا میں

کوئی تو دشت سمندر میں ڈھل گیا آخر

کسی کے ہجر میں رو رو کے بھر گیا تھا میں

اے تعصب زدہ دنیا ترے کردار پہ خاک (غزل)

اے تعصب زدہ دنیا ترے کردار پہ خاک

بغض کی گرد میں لپٹے ہوئے معیار پہ خاک

ایک عرصے سے مری ذات میں آباد ہے دشت

ایک عرصے سے پڑی ہے در و دیوار پہ خاک

وہ غزالوں سے ابھی سیکھ کے رم لوٹا ہے

بال ہیں دھول میں گم اور لب و رخسار پہ خاک

مجھے پلکوں سے صفائی کی سعادت ہو نصیب

ڈال کر جائے ہوا روز در یار پہ خاک

ایک خطبہ جو دیا حضرت زینب نے خیالؔ

آج تک ڈال رہا ہے کسی دربار پہ خاک

مزید غزلیں از احمد خیال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں