پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد حاطب صدیقی کی غزلیں — Ahmad Hatib Siddiqi Ghazals

احمد حاطب صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں (نظم)

یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

اور امی نے سمجھائی نہیں

میں کیسے میٹھی بات کروں

جب میں نے مٹھائی کھائی نہیں

آپی بھی پکاتی ہیں حلوہ

پھر وہ بھی کیوں حلوائی نہیں

نانی کے میاں تو نانا ہیں

دادی کے میاں بھی دادا ہیں

جب آپا سے میں نے یہ پوچھا

باجی کے میاں کیا باجا ہیں

وہ ہنس ہنس کر یہ کہنے لگیں

اے بھائی نہیں اے بھائی نہیں

جب نیا مہینہ آتا ہے تو

بجلی کا بل آ جاتا ہے

حالانکہ بادل بیچارہ

یہ بجلی مفت بناتا ہے

پھر ہم نے اپنے گھر بجلی

بادل سے کیوں لگوائی نہیں

گر بلی شیر کی خالہ ہے

تو ہم نے اسے کیوں پالا ہے

کیا شیر بہت نا لائق ہے

خالہ کو مار نکالا ہے

یا جنگل کے راجا کے یہاں

کیا ملتی دودھ ملائی نہیں

کیوں لمبے بال ہیں بھالو کے

کیوں اس کی ٹنڈ کرائی نہیں

کیا وہ بھی گندہ بچہ ہے

یا اس کے ابو بھائی نہیں

یہ اس کا ہیر اسٹائل ہے

یا جنگل میں کوئی نائی نہیں

جو تارے جھلمل کرتے ہیں

کیا ان کی چچی تائی نہیں

ہوگا کوئی رشتہ سورج سے

یہ بات ہمیں بتلائی نہیں

یہ چندا کیسا ماما ہے

جب امی کا وہ بھائی نہیں

مزید غزلیں از احمد حاطب صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں