آغاز برہانپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کیا سعیٔ دید کیجئے ایمن کی راہ میں (غزل)
کیا سعیٔ دید کیجئے ایمن کی راہ میں
انجام طور کھیل رہا ہے نگاہ میں
کہنا بھی چاہوں کچھ تو مجال سخن کہاں
ہے ناطقہ خموش تری بارگاہ میں
جب دل جھکا ہے رشک مسیحا تری طرف
کعبہ سرک گیا ہے کلیسا کی راہ میں
آواز دی یہ کس نے حریم جمال سے
ہو جاؤں جذب حسن حقیقت پناہ میں
سب کچھ سجھا چکی ہے زمانے کی روکشی
تم بھی شریک غم نہ ہو حال تباہ میں
آغازؔ پیری کو بھی جوانی کو بھی سلام
کیسا اب امتیاز سفید و سیاہ میں
مزید غزلیں از آغاز برہانپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں