پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عاقب جاوید کی غزلیں — Aqib Javed Ghazals

عاقب جاوید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج کل لاچار ہے اس وطن کا آدمی (غزل)

آج کل لاچار ہے اس وطن کا آدمی

درد کا اخبار ہے اس وطن کا آدمی

حوصلوں سے لکھ رہا اپنی قسمت آپ ہی

خود ہی خود مختار ہے اس وطن کا آدمی

یوں تو رکھتا چاند کی شمس تاروں کی خبر

خود سے پر اغیار ہے اس وطن کا آدمی

منزلوں کے خوف میں خود کا لشکر لوٹتا

راستوں کا خار ہے اس وطن کا آدمی

اس جہاں کے تاج میں ملک ہیرے سا مرا

اور گلے کا ہار ہے اس وطن کا آدمی

نام ہو سارے زمانہ میں اپنے ملک کا

سوچتا ہر بار ہے اس وطن کا آدمی

ہو گیا بیزار اور بے سکوں عاقبؔ یہاں

سوارتھ کا بازار ہے اس وطن کا آدمی

سر بازار سودا ہو رہا ہے (غزل)

سر بازار سودا ہو رہا ہے

لہو پانی سے سستا ہو رہا ہے

ہوا چلنے لگی ہے نفرتوں کی

تبھی اتنا خسارا ہو رہا ہے

بلندی میں ہے پرچم ملک کا یوں

جہاں میں نام اونچا ہو رہا ہے

غریبوں کو ملی ہے چھت یہاں پہ

سنو یارو دکھاوا ہو رہا ہے

نظر سے دور تھا کل تک جہاں میں

محبت میں ہمارا ہو رہا ہے

تمہارا کیا ہمارا کیا یہاں پہ

سبھی کچھ تو دکھاوا ہو رہا ہے

زلیخا سی محبت کون پایا

جو پیاسا ہے وہ دریا ہو رہا ہے

نہیں سنتا کسی کی کوئی عاقبؔ

برا یارو زمانہ ہو رہا ہے

مزید غزلیں از عاقب جاوید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں