پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آغا سرخوش قزلباش کی غزلیں — Agha Sarkhush Qazalbash Ghazals

آغا سرخوش قزلباش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیری قربت باعث ویرانیٔ دل ہو گئی (غزل)

تیری قربت باعث ویرانیٔ دل ہو گئی

شمع کے جلتے ہوئے اندھیر محفل ہو گئی

اپنی بربادی کا اب احساس تک جاتا رہا

تیری مرضی جب مری قسمت میں شامل ہو گئی

موت ہے تیرا تغافل اے نگاہ زخم ساز

اب تو بے چینی مری فطرت میں شامل ہو گئی

خوش گمانی پر مری مجھ کو ملا یہ حکم دوست

اب تری امید مٹ جانے کے قابل ہو گئی

رحم کر میرے گداز قلب پر اے چشم حسن

تیری پہلی ہی نظر جزو رگ دل ہو گئی

ہو گئی آخر کو تکمیل بہار جاوداں

جب نگاہ عشق اس جلوے میں شامل ہو گئی

دوست کیا سرخوشؔ مری حالت پہ دشمن رو دیئے

زندگی اب پیار کر لینے کے قابل ہو گئی

مزید غزلیں از آغا سرخوش قزلباش ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں