پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آفتاب شکیل کی غزلیں — Aftab Shakeel Ghazals

آفتاب شکیل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کالج کا دالان نہیں ہے پیارے ظالم دنیا ہے (غزل)

کالج کا دالان نہیں ہے پیارے ظالم دنیا ہے

اور یہاں سچ بولنے والا سچ میں سب سے جھوٹا ہے

میں تیرے دیدار کی خاطر آ جاتا ہوں خوابوں تک

ورنہ اس لذت کے علاوہ نیندوں میں کیا رکھا ہے

چمکیلے کپڑوں سے پرکھا مت کر انسانی لہجے

گہرے کنویں میں اجلا پانی کھرا بھی ہو سکتا ہے

وعدہ کر اے دل کش لڑکی وصل سے لے کر ہجر تلک

رشتہ چاہے جیسا بھی ہو خرچہ اپنا اپنا ہے

میں تیرے شکوے بھی جاناں بالکل ایسے سنتا ہوں

جیسے بچپن میں کوئی بچہ غور سے قصے سنتا ہے

میرے خفا ہونے پر اس کا وہ الٹا فلمی جملہ

پیار سے ڈر نہیں لگتا صاحب تھپڑ سے ڈر لگتا ہے

جب لوگو نے سودائی کی لاش اتاری تب بولے

یہ تو زندہ مر ہی چکا تھا پنکھے سے کیوں لٹکا ہے

میں اس ڈر سے کافی پینے تیرے ساتھ نہیں جاتا

تجھ کو تو کافی کے بہانے مجھ سے لڑنا ہوتا ہے

مجھ کو بونے تھے دل میں اور کسی کے غم آفیؔ

لیکن دل کی سرخی زمیں پر اب تک اس کا قبضہ ہے

خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے (غزل)

خوش مزاجی کا دکھاوا بھی نہیں کر سکتے

ہم وہ کاہل ہیں جو اتنا بھی نہیں کر سکتے

وہ سناتے ہیں رہائی کے فریضے سب کو

جو رہا ایک پرندہ بھی نہیں کر سکتے

کتنے مجبور ہیں ہم عام سی شکلوں والے

خود کو ایجاد دوبارہ بھی نہیں کر سکتے

چاہتے ہیں جسے دشمن کی نواسی نکلی

اب تو ہم عشق ادھورا بھی نہیں کر سکتے

اس لیے بنتا نہیں طنز تماشے پہ مرے

یاں تو کچھ لوگ تماشہ بھی نہیں کر سکتے

جسم سانسو کی ستم گار روانہ سے میاں

ایسا بکھرا ہے اکٹھا بھی نہیں کر سکتے

مزید غزلیں از آفتاب شکیل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں