پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آفتاب عارف کی غزلیں — Aftab Arif Ghazals

آفتاب عارف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہوں جو کرب فقط کرب ذات سمجھو گے (غزل)

کہوں جو کرب فقط کرب ذات سمجھو گے

مگر کبھی تو مری نفسیات سمجھو گے

یہ عمر جاؤ بھی دو چار دن کی کیا ہے بساط

ابھی کہاں سے غم کائنات سمجھو گے

مرا وجود صلہ ہے مری شکستوں کا

بگڑ بگڑ کے بنوگے تو بات سمجھو گے

ابھی تو جنبش لب پر ہزار پہرے ہیں

جو لب کھلے بھی تو کیا دل کی بات سمجھو گے

ادھر نہ آؤ اب اس شہر میں اجالوں کے

وہ تیرگی ہے کہ دن کو بھی رات سمجھو گے

پچھتا رہے ہیں درد کے رشتوں کو توڑ کر (غزل)

پچھتا رہے ہیں درد کے رشتوں کو توڑ کر

سر پھوڑتے ہیں اپنے ہی دیوار و در سے لوگ

پتھر اچھال اچھال کے مرہم کے نام پر

کرتے رہے مذاق مرے زخم میرے لوگ

کب ٹوٹے دیکھیے مرے خوابوں کا سلسلہ

اب تو گھروں کو لوٹ رہے ہیں سفر سے لوگ

سیلاب جنگ زلزلے طوفان آندھیاں

سنتے رہے کہانیاں بوڑھے شجر سے لوگ

کیا خوب شہرتوں کی ہوس ہے خود اپنے نام

لکھنے لگے کتابوں میں اب آب زر سے لوگ

مزید غزلیں از آفتاب عارف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں