پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابوالفیض سحر کی غزلیں — Abul Faiz Sahar Ghazals

ابوالفیض سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ فطرت کی تجلی ہے (نظم)

یہ فطرت کی تجلی ہے

کہ کردار کی شفق

کہ روش روش صحرا بہ صحرا

ایک سایہ سا سیاہ سا

بے نام و نشاں سا

سرخ روئی کی خواہش سیاہ کے بغیر

زر پیرہنی کی گرمئ طمع کے بغیر

اپنے سینے میں چھپائے

درد کی آگ

تڑپ کی روشنی

زاہد نفس مسیحا صفت

راہب شب زندہ دار کی طرح

چنتا رہتا ہے رات بھر

مسکراتی کلیاں مہکتے پھول

اجالوں کی انگلیوں سے

مزید غزلیں از ابوالفیض سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں