پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ابو مسلم صحافی کی غزلیں — Abu Muslim Sahafi Ghazals

ابو مسلم صحافی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو چاک ہیں دل کے زخموں میں سینے ہی پڑے تو سی لیں گے (غزل)

جو چاک ہیں دل کے زخموں میں سینے ہی پڑے تو سی لیں گے

دنیا میں ہمیں جب جینا ہے جس حال میں ہوں گے جی لیں گے

آزار محبت کا درماں کیا ہوگا ناصح باتوں سے

ہم تلخ نصیحت سن لیں گے ہم زہر کے ساغر پی لیں گے

وہ حشر بہ داماں ہیں تو کیا ہم ظلم و ستم کو سہتے ہیں

جب ان کا ہو کر جینا ہے جس طرح بھی ہوگا جی لیں گے

ہے تیرا یہ منشا اے ظالم ہر ظلم سہیں اور کچھ نہ کہیں

ہم تیری خاطر دشمن جاں امڈے ہوئے آنسو پی لیں گے

ان شوخ نگاہوں کے صدقے کیا تیر پہ تیر برستے ہیں

وہ ہم کو صحافیؔ دیکھا کریں ہم تیروں میں بھی جی لیں گے

مزید غزلیں از ابو مسلم صحافی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں