پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عابد صدیق کی غزلیں — Abid Siddiq Ghazals

عابد صدیق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چاندنی رات ہے اداسی ہے (غزل)

چاندنی رات ہے اداسی ہے

کوئی چاندی ہو میل دیتی ہے

اس کے ڈر ہی سے میں مہذب ہوں

میرے اندر جو ایک وحشی ہے

شام کو روز اس سے ملتا ہوں

رات تنہا اداس کٹتی ہے

لوگ ہنس بول کر چلے بھی گئے

میز پر چائے اب بھی رکھی ہے

زندگی یوں بھی زندگی ٹھہری

کٹتے کٹتے بھی دیر لگتی ہے

ظالمو مجھ کو دیکھ لینے دو

ٹھہر جاؤ یہ اس کی بستی ہے

آؤ ان سے بھی مل ہی لیں عابدؔ

ایک دنیا تو ہم نے دیکھی ہے

پونم برکھا ایسی برسی دامن بھیگ گیا (غزل)

پونم برکھا ایسی برسی دامن بھیگ گیا

عابد جی بھی رند ہوئے اور پوجا پاٹ گئی

سادھو سنت مہنت پروہت سب گن بھول گئے

پریت کی آندھی گیان دھیان کا پتہ کاٹ گئی

مکتی مارگ چھوڑ کے جوگی بستی بستی گھومے

ناگن کی سی لٹ لہرا کے رستہ کاٹ گئی

سادھو کا سندیس ملا تھا پریت نہ کریو کویے

یہ جیوتی ہی جیون کے اندھیارے پاٹ گئی

جل بابل کی گود سمیٹے دھرتی ماں کی کلیاں

رادھے جمنا تٹ سے ہو کر گنگا گھاٹ گئی

جیون شانت بھلا کیسے ہو دکھ کی جوت امر ہے

پریت کی ناگن روم روم سے شکتی چاٹ گئی

مزید غزلیں از عابد صدیق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں