پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عابد علیم سہو کی غزلیں — Abid Aleem Sahw Ghazals

عابد علیم سہو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیوں آشفتہ سر بیٹھا ہوں (غزل)

کیوں آشفتہ سر بیٹھا ہوں

کچھ تو ایسا کر بیٹھا ہوں

شام کا سورج ڈھلنے لگا ہے

لے کر چشم تر بیٹھا ہوں

کوئی ہوا کا جھونکا آئے

کھولے سارے در بیٹھا ہوں

گھر جانے کی بھی جلدی ہے

کھول کے بھی دفتر بیٹھا ہوں

تیز ہوا میں لڑنا بھی ہے

کاٹ کے سارے پر بیٹھا ہوں

یعنی تجھ سے عشق کیا ہے

جینا دوبھر کر بیٹھا ہوں

عابد موت سے کیا ڈرنا ہے

پہلے ہی میں مر بیٹھا ہوں

ہم نے لطف بہار دیکھا ہے (غزل)

ہم نے لطف بہار دیکھا ہے

اپنی آنکھوں میں خار دیکھا ہے

یہ کنارا نہیں مری منزل

کر کے دریا بھی پار دیکھا ہے

لوٹ کر کوئی آ رہا ہوگا

میں نے گرد و غبار دیکھا ہے

آنکھ اٹھتی نہیں نظارے سے

اس لیے بار بار دیکھا ہے

مزید غزلیں از عابد علیم سہو ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں