پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبد السلام ندوی کی غزلیں — Abdussalam Nadvi Ghazals

عبد السلام ندوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نشہ میں ہیں کبھی تو کبھی ہیں خمار میں (غزل)

نشہ میں ہیں کبھی تو کبھی ہیں خمار میں

اچھی گزر رہی ہے ترے انتظار میں

گزرے گا روز حشر بھی اب انتظار میں

شامل ہے یہ بھی وعدۂ فردائے یار میں

چپ چاپ بھی نہ بیٹھ سکے بزم یار میں

مجبوریاں بھی غیر کے تھیں اختیار میں

تارے بھی جھلملا کے بہ حسرت ہوئے غروب

کیا کیا بجھے چراغ شب انتظار میں

توڑے سبو کو خاک کہ اب محتسب کو بھی

خود لطف آ رہا ہے شکست خمار میں

اے چشم شوق جلوۂ محبوب کے سوا

کیا کیا نہ دیکھنا ہے تجھے انتظار میں

لاکھوں قفس ہیں لائے گی کس کس میں بوئے گل

چڑھنے لگے گی سانس صبا کی بہار میں

جہاں دیکھتے ہیں جدھر دیکھتے ہیں (غزل)

جہاں دیکھتے ہیں جدھر دیکھتے ہیں

فقط اک فریب نظر دیکھتے ہیں

یہ صیاد کو کیوں پسند آئے اتنا

مرے ہم نوا میرے پر دیکھتے ہیں

اشارہ جو پائیں تو تم کو بھی دیکھیں

ابھی تو تمہاری نظر دیکھتے ہیں

نظر باز بن کر شمیم اس گلی میں

تماشائے اہل نظر دیکھتے ہیں

مزید غزلیں از عبد السلام ندوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں