عبدالرحمن جامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں اپنے شہر سے بھاگا ہوا اکیلا ہوں (غزل)
میں اپنے شہر سے بھاگا ہوا اکیلا ہوں
اسی لیے تو میں سب سے ذرا اکیلا ہوں
کڑی ہے دھوپ شجر راہ کا اکیلا ہوں
میں پانیوں میں جزیرہ نما اکیلا ہوں
قصوروار تباہی کا میں ہی ٹھہروں گا
دریچے بند سبھی میں کھلا اکیلا ہوں
مجھی پہ چل کے اگر جا سکو تو پہنچو گے
میں پر خطر ہی سہی راستہ اکیلا ہوں
ہوا سے مجھ کو بچا لو کہ اب ضروری ہے
اندھیری رات کا روشن دیا اکیلا ہوں
ہوئے ہیں ہیچ دلیل و بیاں مرے آگے
میں پتھروں پہ کھدا فیصلہ اکیلا ہوں
دل فگارو کاروان اں نثاراں جائے گا (غزل)
دل فگارو کاروان اں نثاراں جائے گا
اس طرف سے اک گروہ غم گساراں جائے گا
کچی سڑکیں اس طرف کچھ اس طرف مڑ جائیں گی
صرف پکا راستہ شہر نگاراں جائے گا
آئے گی دینے سلامی صبح کی ننھی کرن
جس طرف سے یہ ہجوم شب گزاراں جائے گا
اور کچھ بڑھ جائے گی پیاسی زمینوں کی شکن
ہو کے میرے شہر سے جب ابر باراں جائے گا
آئے گا وہ دن بھی جامیؔ دیکھنا صحرا کی سمت
مشورہ لینے ہجوم ہوشیاراں جائے گا