پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبدالحامد دہلوی کی غزلیں — Abdul Hamid Dehlwi Ghazals

عبدالحامد دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ماں جب مر جاتی ہے (نظم)

ماں جب مر جاتی ہے

اور باپ کا سایہ سر سے اٹھ جاتا ہے

تب ان کے اپنے بچے

چھوٹی چھوٹی باتوں پر اڑ جاتے ہیں

آپس میں لڑ جاتے ہیں

اپنے اپنے لہو کا رنگ سب الگ الگ بتاتے ہیں

اور لڑتے لڑتے خود بھی ایک دن

زیر زمیں ہو جاتے ہیں

ایسا کیوں ہوتا ہے

کچھ الھڑ لڑکے اپنے بوڑھے باپ کے بوڑھے ہاتھوں سے

جنگی جوہر لے لیتے ہیں

اور بوڑھے باپ کی بوڑھی چھاتی پر

اپنی عقل کے لمبے لمبے نیزے لے کر

چڑھ جاتے ہیں خود کو فاتح کہلاتے ہیں

ماں جس بچے کو اپنی چھاتی سے اپنا لہو پلاتی ہے

جس کی خاطر اکثر گیلے میں سو جاتی ہے

جس کا آنچل اس کے سر پر سایہ بن کر چھا جاتا ہے

وہ بچہ اک دن روپ نگر میں جا کر کھو جاتا ہے سو جاتا ہے

اور ماں کی ممتا کو تڑپاتا ہے

مزید غزلیں از عبدالحامد دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں