عبدالغنی فیضی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہم مدرسوں کے بچے (نظم)
ہم مدرسوں کے بچے
بندے خدا کے سچے
توحید میں ہیں پکے
اخلاق میں ہیں اچھے
ہم دین دار بچے
اسلام کے ستارے
ایمان کے شرارے
روشن ہیں پیارے پیارے
چمکیں گے جگ میں سارے
توحید کے علم سے
سنت کے دم قدم سے
ڈرتا ہے شرک ہم سے
بدعات دور ہم سے
ماضی کی داستاں ہیں
حالات کا بیاں ہے
ملت کے پاسباں ہیں
دل نرم سخت جاں ہیں
یہ مدرسے الٰہی
بچوں کے قصر شاہی
دیں دین کی گواہی
جب تک ہیں مہر و ماہی
مزید غزلیں از عبدالغنی فیضی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں