پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عباس قمر کی غزلیں — Abbas Qamar Ghazals

عباس قمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اشکوں کو آرزوئے رہائی ہے روئیے (غزل)

اشکوں کو آرزوئے رہائی ہے روئیے

آنکھوں کی اب اسی میں بھلائی ہے روئیے

رونا علاج ظلمت دنیا نہیں تو کیا

کم از کم احتجاج خدائی ہے روئیے

تسلیم کر لیا ہے جو خود کو چراغ حق

دنیا قدم قدم پہ صبائی ہے روئیے

خوش ہیں تو پھر مسافر دنیا نہیں ہیں آپ

اس دشت میں بس آبلہ پائی ہے روئیے

ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیں

رو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے

جہاں سارے ہوا بننے کی کوشش کر رہے تھے (غزل)

جہاں سارے ہوا بننے کی کوشش کر رہے تھے

وہاں بھی ہم دیا بننے کی کوشش کر رہے تھے

ہمیں زور تصور بھی گنوانا پڑ گیا ہم

تصور میں خدا بننے کی کوشش کر رہے تھے

زمیں پر آ گرے جب آسماں سے خواب میرے

زمیں نے پوچھا کیا بننے کی کوشش کر رہے تھے

انہیں آنکھوں نے بیدردی سے بے گھر کر دیا ہے

یہ آنسو قہقہہ بننے کی کوشش کر رہے تھے

ہمیں دشواریوں میں مسکرانے کی طلب تھی

ہم اک تصویر سا بننے کی کوشش کر رہے تھے

مزید غزلیں از عباس قمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں